ھفتہ, 20 اپریل 2024


جلوس کی اجازت ملنے پرمسیح برادری کےچہرےخوشی سےکھل اٹھے

پشاور: پشاور میں 10 سال بعد مسیح برادری کی جانب سے ایسٹر کے بڑے جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

دہشت گردی کے واقعات کے باعث آل سینٹ چرچ سے نکلنے والا بڑا جلوس محدود کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روزآل سینٹ چرچ سے نکلنے والے جلوس میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین ، بزرگ اور بچوں نے شرکت کی ۔ جلوس ، کوہاٹی گیٹ، یکہ توت، گنج گیٹ ، لاہوری گیٹ ، ھشت نگری ، فردوس ، چوک یاد گار ، قصہ خوانی اور نمک منڈی دروازے سے ہوتا ہوا واپس آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ میں اختتام پذیر ہوا۔

10 سال بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جلوس کی اجازت ملنے پر مسیح برادری کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، آل سینٹس چرچ کوہاٹی کے پادری سرفراز مراد نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتیں کتنی محفوظ ہیں اور پاکستان میں مذہبی آزادی حاصل ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment