بدھ, 29 جنوری 2025


خیبرپختونخواکےعلاقےلوئردیرمیں گردونواح میں زلزلےکےشدیدجھٹکے

پشاور: خیبر پختونخوا کےعلاقےلوئردیر میں گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

دیر اور مالاکنڈ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے درد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment