ایمز ٹی وی (مہمند ایجنسی) سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں کارروائی کر کے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ، لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر غلنئی سے تین کلو میٹر دور جنوب مشرق میں کارروائی کی ، علی الصبح کی گئی کارروائی کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی لاشیں مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں ۔
مہمند ایجنسی ، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
- 20/02/2016
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1753 K2_VIEWS
Leave a comment