ھفتہ, 23 نومبر 2024


پشاور ایک بعد ایک دھماکہ، پورا شہر لرز اٹھا

ایمز ٹی وی (پشاور) متھرا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پشاور کے علاقے متھرا میں پہلا دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کے قریب کیا گیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوز اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میڈیا کے نمائندے جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ ایک اور دھماکا ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکے میں نجی ٹی وی کا ایک کیمرہ مین بھی شامل ہے جب کہ دوسرے دھماکے میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment