ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءرانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنے کی ابتداءسے ہی لاشیں ڈھونڈ رہے تھے اور عمران خان اور شاہ محمود قریشی لاشوں کی سیاست کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد ان ہلاکتوں کے بلاواسطہ ذمہ دار ہیں ملتان میں جلسے کے دوران بد انتظامی سے 7 کارکن جاں بحق ہوئے ہیں مگر عمران خان اسلام آباد دھرنے پر پہنچ گئے ہیں مگرکوئی فرد ہسپتال تک نہیں گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سمیت سب کے جلسے جنریٹر پر ہی ہوتے ہیں، اسی طرح آج بھی جنریٹر چلا مگر تحریک انصاف نے جنریٹر بند کر کے خود بندے مروانے کا انتظام کیا، جہاں تک وزیر اعلی شہباز شریف سے انکوائری کے مطالبے کی بات ہے تو بندے مروانے کی انکوائری نہیں ہوتی، ایف آئی آر ہوتی ہے اور ملزمان سے تفشیش ہوتی ہیں۔
عمران خان دھرنے کی ابتداءسے ہی لاشیں ڈھونڈ رہے تھے،رانا ثناءاللہ...
Leave a comment