ایمزٹی وی(گجرات)ڈی ایس پی تشدد کیس میں ڈرائیور کو انصاف کی بجائے تھانہ سول لائن نے حراست میں لے لیا، ڈرائیو پر ڈی ایس پی سے راضی نامہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ایس ایچ او ناصر بٹ کی جانب سے ڈرائیور کو راضی نامہ نہ لکھ کر دینے پر ایف آئی آر کاٹنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
متاثرہ شخص مدثر اقبال کو میڈیا پر خبر نشر ہونے پر تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او ناصر بٹ نے حراست میں لے کر راضی نامہ لکھ کر نہ دینے پر سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مدثر اقبال نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ کیسا انصاف ہے؟ ایک طرف محافظ مجھ پر اس طرح تشدد کرتے رہے کہ جیسے میں چور یا ڈکیت ہوں اور اب انصاف کی بجائے الٹا مجھ پر ہی ایف آر کاٹنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ مدثر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف دلانے کی درخواست کی ہے۔
Guدوسری جانب، ایس ایچ او ناصر بٹ نے بتایا کہ میرے تھانے میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
ڈرائیور کو راضی نامہ نہ لکھ دینے پرایف آئی آرکاٹنے کی دھمکیاں
Leave a comment