ھفتہ, 23 نومبر 2024


24 مسافر ایف آئی اے کے حوالے کردیا


ایمز ٹی وی(لاہور) یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 24 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتارکر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 24 مسافروں کوامیگریشن حکام نے گرفتارکرلیا، گرفتار کیے جانے والے 24 مسافر ایجنٹوں کے ذریعے جعلی ویزوں پرایران اورترکی گئے تھے۔ ایف آئی اے اہلکارکا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہر سال ہزاروں لوگ انسانی اسمگلرز کو لاکھوں روپے دے کر بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان میں سے سیکڑوں کو واپس بھجوادیا جاتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment