ایمز ٹی وی(لاہور) عدالت نے وفاقی حکومت کو ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کو سابق وزیراعظم کے بیٹئے کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
علی موسیٰ گیلانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ 4 سال سے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، اتنے طویل عرصے تک کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا جب کہ سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کا نام ایفی ڈرین کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور ابھی اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے علی موسی گیلانی کا نام ایفی ڈرین کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔ ایفی ڈرین کیس مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی، مخدوم شہاب الدین اور سابق سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری کا نام بھی شامل ہے۔