ایمز ٹی وی(لاہور) پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی لگا کر گھومنے والے ڈی ایس پی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
تھانہ لوئر مال پولیس نے پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی لگانے کے معاملے پر گرفتار ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم نے موقف اپنایا کہ اعلیٰ افسران انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں اور آئے روز اسے کسی نہ کسی مقدمے میں ملوث کرتے ہیں۔
عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد سیاسی جماعت کا اعلان کرنے ا رہے ہیں اور غلط کام کرنے والے اعلیٰ پولیس افسران کو بے نقاب کرتے رہیں گے