جمعہ, 22 نومبر 2024


بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواربھی میدان میں اگئے


ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی ۔


پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہےجو وپہر2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جس کے بعد بلدیاتی حکومتوں کے قیام کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا ۔کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن 28 جبکہ حلف برداری 31 دسمبر کو ہو گی۔یصل آباد اور گجرات میں تمام پولنگ اسٹیشن پر رینجرز تعینات کی جائے گی۔


بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن، تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے اور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بیلٹ پیپرز سمیت دوسرا سامان ریٹرننگ افسروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولنگ کے دوران کسی بھی وزیر یا رکنِ اسمبلی کو پولنگ سٹیشنوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ امیدواروں اور ووٹرز کے لئے پولنگ سٹیشن میں فون لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔


بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت پنجاب کی 5میونسپل کارپوریشنوں کے میئرز اور ڈپٹی میئرز بلا مقابلہ منتخب ہو چکے، باقی 6میونسپل کارپوریشنوں کے سربراہان کیلئے ووٹنگ ہو گی۔پنجاب کی36 ضلع کونسلوں میں سے چنیوٹ اور نارووال کی ضلع کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔


باقی 33ضلع کونسلوں اور 179 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیرمینوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ ضلع کونسل راولپنڈی، میونسپل کارپوریشن مری اور3 میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات مختلف وجوہ کی بنا پر روک لئے گئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment