ایمز ٹی وی(فیصل آباد) فیصل آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات نے 2بچوں کی جان لے لی ۔راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ایک بچی اور بچہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔
فیصل آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے سلسلے میں سول ہسپتال جانے والا راستہ بند ہونے کی وجہ سے تیز بخار میں مبتلا ننھی بچی تڑپ تڑپ کر والد کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی ۔ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کیلئے سول ہسپتال کے سامنے کا راستہ بند کر رکھا ہے۔
بچی کو گوجرہ سے علاج کیلئے فیصل آباد کے سول ہسپتال میں داخل کرانے کیلئے لیجایا جا رہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام راستے بند ہونے سے بچی نے راستے میں ہی تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔ دوسری جانب پانچ ماہ کا بیمار بچے کو بھی ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا اور وہ بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد والدین بچے کی لاش ہاتھوں میں اٹھا کر گھر روانہ ہو گئے ۔
سڑکیں بند ہونے سے مریضوں اور ورثاءکو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ایمبولینسوں کو بھی ہسپتال جانے کیلئے راستہ نہیں دیا جا رہا