ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


ملتان میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری...


ایمز ٹی وی(ملتان)جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں حلقہ 149 میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یہ نشست پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سربراہ جاوید ہاشمی نیں اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کے بعد خالی کی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ اور تحریکِ انصاف کی جانب سے خود تو اِن انتخابات میں حصہ نہی لیا جا رہا لیکن درپردہ آزاد اُمیدواروں کی حمایت جا ری ہیں۔ملتان کے ااہم حلقے میں کل 17 امیدوار قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن آزاد امیدواروں مخدوم جاوید ہاشمی، ملک عامر ڈوگر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جاوید صدیقی کے درمین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔انتخابی سامان کی ترسیل گدشتہ دوپہر شروع کی گئی تھی جو رات گئے تک جاری رہی۔سکیورٹی کے لیے چار ہزار سے زائد ملتان پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے ہے۔
حلقے میں دفعہ 144 نا فز اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ ضلع بھر آج میں عام تعطیل ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment