ایمز ٹی وی(لاہور) وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شیخوپورہ میں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے سپل وے کے گرنے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے ٹیکنیکل ممبر اکبرعلی انکوائری کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔ماہرین تعمیرات پر مشتمل چار رکنی کمیٹی واقعہ کی ہر پہلوسے تحقیقات کرے گی۔کمیٹی فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر کے آئندہ 72 گھنٹے میں اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی۔انکوائری کمیٹی ہائیڈروپاورپراجیکٹ کے سپل وے کے گرنے کے واقعہ کی وجوہات کا جائزہ لے گی