ایمز ٹی وی(لاہور) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ ملک اور عوام کی سیکورٹی کے لیے بارڈر پر فوج تعینات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،
کابل اور اسلام آباد دونوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ آپس کی غلط فہمیوں اور ٹینشن کو ختم کریں ۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر انہوں نے کہا ہے کہ پراکسی وار نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی ۔ پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ دونوں برادر اسلامی ملک امن کی طرف بڑھیں ، الزامات کی سیاست دوریاں پیدا کررہی ہے جس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا ۔دونوں ممالک باہمی تعاون سے ہی مسائل حل کر
سکتے ہیں ۔ مجرم جہاں بھی ہو ، وہ مجرم ہوتاہے اور کے ساتھ مجرموں جیسا ہی سلوک ہوناچاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نڈر اور بہادر قوم ہے جو گھبرانے والی نہیں البتہ حکمرانوں کی نااہلی سے عوام پریشان ہیں ۔حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں وہ فوری اٹھائیں اور اس کے لیے مزید کوئی انتظار نہ کریں۔