ایمز ٹی وی(کراچی) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودنے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پاناماکیس میں دفاع نہ کرنے اور خاموش رہنے پر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے نالاں ہیں اور اس کا اظہار حالیہ دنوں میں جاری ہونیوالے بی آئی ایس پی کے اشتہارمیں بھی کردیاگیا، وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھے عملے نے پروگرام کی سربراہ کی تصویر ہی نکال دی ،ماروی میمن صاحبہ کے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے ہیں او رامکان ہے کہ وہ تحریک انصاف کا ہی حصہ بنیں گی، اب ماروی میمن کو بھی خاموشی سے ایک طرف ہوجاناچاہیے ، بجائے اس کے کہ انہیں قیادت کی طرف سے نکالاجائے ،
ڈاکٹرشاہد مسعود کے اس دعوے پر ماروی میمن نے بھی ٹوئیٹر سنبھالا اور ’شیر‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے بتایاکہ ’ہم اپنا انا کو پروان نہیں چڑھاتے ، نہایت عاجزی کیساتھ ہم نتائج اور قیادت کے ساتھ سامنے آتے ہیں اوراپنی تصاویر کیساتھ اپنے آپ کو بڑھاچڑھا کر پیش نہیں کرتے‘۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ نثار میمن صاحب کی صاحبزادی ماروی میمن مشرف کے دورصدارت کے خاتمے کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی طرف گئیں اورعمران خان کے ہمراہ بھی دکھائی دیں لیکن پھر اچانک مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیاتھااور پھر ان کے حصے میں ’خزانہ‘ یعنی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی آئی جس کا بجٹ اسی نوے ارب روپے ہے ،
بہت پیسہ ہے لیکن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں سے متعلق چھپنے والے حالیہ اخبار میں ماروی میمن کی تصویر ہی غائب تھی حالانکہ وہ اس پروگرام کی سربراہ تھیں، وزیراعظم ، صدر اور وزیرخزانہ کی تصویر موجود تھی لیکن انچارج کی تصویر نہیں تھی۔اطلاع ہے کہ ماروی میمن اب مسلم لیگ نواز بھی غالباً چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جارہی ہیںیا وہ پی پی میں جارہی ہیں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ ادھر وزیراعظم ہاﺅس سے ن لیگ کے وزراءنے بھی کھل کر کہ چکے ہیں کہ ، انہیں اتنا بڑا خزانہ ملاپیسہ کھایاہوگا، طلال چوہدری اور دانیال عزیز وغیرہ بول بول کر تھک گئے ہیںلیکن ماروی میمن بولی ہی نہیں، ماروی میمن وزیراعظم ہاﺅس سے اب چلی جائیں توبہتر ہے اور یہ اشتہار بھی اسی سمت ایک اشارہ ہے۔
ڈاکٹرشاہد مسعود کے اس دعوے کے بعد ایک صارف نے ٹوئیٹ کی کہ ’ ماروی میمن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہی ہیں، یہ کیا ہنگامہ ہے ، یہ درست نہیں ہوسکتا ، وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بہترین کام کررہی ہے