ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رینجرز تعینات کرنا یا نہ کرنا حکومت کا مسئلہ ہے، عدالت کا نہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس محمود اختر نقوی کی درخواست خارج کرتے ہوئے دئیے۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن او امان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز پنجاب میں دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں،عدالت لاہور سمیت پنجاب بھر رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل احمد احسن نے پیش ہو کر وضاحت کی کہ صوبے میں رینجرز تعینات ہوچکی ہے، درخواست ناقابل پذیرائی ہے جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ رینجرز تعینات کرنا یا نہ کرنا حکومت کا مسئلہ ہے، عدالت کا نہیں