شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں سرچ آپریشن کیا جبکہ اس دوران علاقے میں رہائش پذیر افراد کے شناختی کوائف اوران کی بائیومیٹرک تصدیق کی۔پولیس نے شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پر 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہناہے کہ زیر حراست افراد کو تحقیقات کیلئے متعقلہ تھانے منتقل کیا گیا ہے شناخت ظاہر ہونے پر انہیں رہاکردیا جائے گا۔