ایمز ٹی وی(راولاکوٹ) بھارت نے رات گئے پھر عباس پور پونچھ سیکٹر پر وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے بچہ اور خاتون زخمی ہو گئے ۔ بھارتی فوج نے رات گئے عباس پور پونچھ سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ، بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچہ اور خاتون شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ۔ بھارتی فائرنگ سے چڑی کوٹ ، جفاز اور ککوٹہ سیکٹر بھی متاثر ہوئے