ایمز ٹی وی(شیخوپورہ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری ٹینکر ڈرائیور پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جلد بازی نہ کرتا تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا ۔” ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا“۔ وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ پھاٹک پر عملہ موجود تھا تاہم ایکسل خراب ہونے سے ٹینکر ریلوے ٹریک میں پھنسا ۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جس سے مسافروں کی جانیں بچالی گئیں،حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ سعد رفیق نے کہا کہ نہایت افسوس ناک حادثہ پیش آیاہے تاہم ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا