ایمزٹی وی(لاہور)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈان لیکس کے معاملے پر مشاورت کے لیے رائیو نڈ میں اجلاس طلب کرلیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈان لیکس پر اجلاس طلب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شرکت کریں گے جہاں تمام رہنما ڈان لیکس کی سفارشات سے متعلق مشاورت کریں گے ۔اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا