ایمزٹی وی(لاہور)لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو واضح کرنا ہو گا کہ وہ بھارت کیساتھ ہیں یا کشمیری عوام کے ہمدرد ہیں ؟۔”ہندوستان کے ساتھ وفاداری کرنا ارو جندال سے راتوں رات ملاقات کرنا مظفر وانی شہید کے خون کیساتھ بے وفائی ہے “۔آج نہیں تو کل پاکستان میں ضرور اسلامی انقلاب آئے گا۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے ،پاکستان کو غریب عوام ہی بچا سکتی ہے۔عوام کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے جو انقلاب لا سکتے ہیں ۔آپ مظلوموں کے ساتھ ہیں یا ظالموں کے؟ ۔ مولانا سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ مافیانے کبھی ملک کو نہیں بچایا بلکہ لوٹا ہے ، پاکستان کو کسی خانوادے یا شہزادے نے نہیں بلکہ عوام نے بنایا ۔ مولوی نے ہمیشہ دھرتی اور امت کی حفاظت کی ۔”پاکستان کو تقسیم سے بچانا عالم دین کی ذمہ داری ہے “۔ انہو ں نے بھارتی اسٹیل ٹائیکون جندال سے وزیر اعظم کی ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو بتانا ہو گا کہ وہ مظلوموں کے ساتھ ہیں یا ظالموں ہے ۔ اس وقت مقدس سر زمین کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے