بدھ, 01 مئی 2024


پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ نیپال روانہ کردی گئی

ایمز ٹی وی (راولپنڈی)پاکستان فوج کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ نیپال روانہ کردی گئی ۔جس میں پیرا میڈیکل اسٹاف، ملبے تلے دبے افراد کو نکانے کیلئے جدید آلات اور کھانے پینے کی اشیاء بھی شامل ہے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ امدادی سامان میں خشک خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ امدادی سامان دو سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے نور خان ایئربیس سے نیپال کیلئے روانہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی نیپال روانہ ہوا ہے۔ امدادی سامان کے علاوہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے خصوصی آلات بھی نیپال روانہ کیے گئے ہیں۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment