ھفتہ, 23 نومبر 2024


لاہور میں 19 سالہ نوجوان کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی

 

ایمز ٹی وی(پنجاب) لاہور میں موبائل چوری کے الزام پر 19 سالہ نوجوان کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی۔
ٓ یہ افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ارشد نامی نوجوان کو موبائل چور قرار دے کر اسے جلا دیا گیا۔ ارشد پر بعض نوجوانوں نے موبائل چوری کا الزام عائد کیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر سرِ عام پٹرول چھڑک کر مبینہ چور کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ارشد شدید جھلس گیا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد فراہم کی۔ نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ارشد کے والد نے واقعے سے متعلق تحریری درخواست مقامی تھانے میں جمع کرادی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment