ایمز ٹی وی (سیالکوٹ) شاعر مشرق، حکیم الامت اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 80 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔اقبال کی شاعری عام شاعری نہیں تھی، ان کا کلام آفاقی تھا جس نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی شعور عطا کیا، بلکہ اس وقت کی شاعری کو ایسی جہت عطا کی جس کی آج تک کوئی تقلید نہ کرسکا۔اقبال کے کلام کو موسیقی کی صورت بھی پیش کیا گیا اور کئی گلوکاروں نے اقبال کا کلام گا کر اپنے فن کو شہرت دوام بخش دی۔یہاں ہم اقبال کا وہ کلام پیش کر رہے ہیں جنہیں مختلف گلوکاروں نے گایا جس کے بعد ان کا کلام نئی نسل میں بھی مقبول ہوگیا۔