ایمزٹی وی(لاہور)چیف جسٹس میاں ثاقب مثار نے کہا ہے کہ ماورائے آئین کچھ بھی کرنے کے لیے تیار نہیں۔
لاہور میں ایوان اقبال میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ ماورائے آئین کچھ بھی کرنے کے لیے تیار نہیں، عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے، جس دن لگا قوم ساتھ نہیں رہی، ہم پیچھے ہٹ جائیں گے، قائد اعظم کے ملک میں جمہوریت رہے گی، اینکرز کہتے ہیں مار شل لا، مارشل لا، کسے لگانا ہے مارشل لاء، جس دن مارشل لاء لگا اس دن عہدے چھوڑ دیں گے، جوڈیشل مارشل لاء کا آئین میں کوئی وجود نہیں، یہ کسی کے دل کی خواہش یا اختراع ہوسکتی ہے، ہمارے ذہن میں نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میری نظر میں سب سے اہم چیز تعلیم ہے، آج پنجاب یونیورسٹی کی 80 کنال زمین حکومت کو دینے کا نوٹس لیا ہے، اراضی گرڈ اسٹیشن کیلیے دی گئی ہے، لیکن تعلیمی ادارے کی زمین حکومت کو کیوں دی گئی؟، تعلیم سے متعلق کسی چیز پر سمجھوتا نہیں کروں گا،پنجاب اور خیبرپختون خوا کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔