ھفتہ, 23 نومبر 2024


مشرف نے عدالت سے پھر مہلت مانگ لی

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق صدر پرویزمشرف نے وطن واپس آکر عدالت پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے مزید مہلت مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کی جگہ ان کے وکیل قمر افضل پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں کیونکہ عدالتی عملے کو بھی عید الفطر کی چھٹیوں پر جانا ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کی پرویز مشرف سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے پیش ہونے کے لیے مہلت مانگی ہے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن عید کی تعطیلات اور موجودہ حالات کے پیش نظر سفر نہیں کر سکتے، پرویز مشرف نے استدعا کی ہے کہ عدالت انہیں پاکستان آنے کی مہلت دے۔
چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی اجازت واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہیں جب آپ کہیں گے تب کیس لگا دیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو آج دوپہر 2 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment