ھفتہ, 23 نومبر 2024


پی ٹی آئی میں مزید امیدواروں کی شمولیت

 

ایمزٹی وی(پنجاب)پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے تحریک انصاف متحرک ہوگئی۔ 5 آزاد نو منتخب ایم پی اے آج عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ رات جہانگیر ترین اور علیم خان خصوصی طیارے میں فیصل آباد سے ملتان پہنچے۔ جہانگیرترین نے ملتان کے حلقہ پی پی 217 پر شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے نو منتخب ایم پی اے سلمان نعیم کےگھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں سلمان نعیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ڈی جی خان کے حنیف پتافی، لیہ سے رفاقت گیلانی، خانیوال سے حسین جہانیاں گردیزی اور مظفر گڑھ سے عالمدار قریشی نے بھی جہانگیرترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔

علی الصبح جہانگیر ترین اور علیم خان نو منتخب اراکین اسمبلی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment