ھفتہ, 23 نومبر 2024


بہتر ہوتا کہ آج اپوزیشن ایک امیدوار پر متفق ہوتی، شہباز شریف

 

.ایمز ٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام ہمیں اعتماد میں لیے بغیر تجویز کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ارکان مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیں گے، بہتر ہوتا کہ آج اپوزیشن ایک امیدوار پر متفق ہوتی تاہم ہم نے خلوص نیت سے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی فضل الرحمان کے نام پر راضی ہو جاتی تو مقابلہ بہت اچھا ہوتا، پیپلزپارٹی نے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کون بنے گا صدر پاکستان؟ پولنگ کا عمل جاری
قومی اسمبلی میں صحافیوں نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ اپوزیشن اکٹھی کیوں نہ ہو سکی جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ اپوزیشن کو اکٹھا کر سکتے ہیں تو کرلیں۔ ایک اور سوال پر کہ آپ کی زرداری صاحب سے ملاقات ہوتی تو شاید معاملہ حل ہو جاتا، شہباز شریف نے کہا کہ اب اپوزیشن کو اکٹھا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں اپوزیشن اکٹھی ہو جائے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment