ھفتہ, 23 نومبر 2024


چوہدری سرور نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چودھری سرور نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، تحریک انصاف نے انہیں پنجاب کا گورنر نامزد کیا ہے۔
سینیٹر چودھری محمد سرور نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کا گورنر نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھانےکے لیے سینیٹر کی نشست چھوڑدی ہے ،وہ کل گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، ۔
خیال رہے کہ رواں ماہ دس اگست کو چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب منتخب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری سرور وفاق کی نمائندگی کریں گے، چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ان کی حلف برداری کی تقریب 28 اگست کو منعقد ہونا تھی تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر چوہدری سرور نے صدارتی انتخاب کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا تھا کہ کہ عارف علوی کو صدر منتخب کرانے میں بحیثیت سینیٹر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں لہذا چار ستمبر کے بعد حلف اٹھاؤں گا۔
چوہدری سرورتین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور13 سال گلاسگو مرکزکی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی، وہ برطانیہ کے پہلے مسلم پارلیمینٹیرن رہے ہیں۔
انہیں سابق وزیر اعظم نوا شریف نے 2 اگست 2013 کو گورنرپنجاب منتخب کیا تھا تاہم 29 جنوری 2015 کو انہوں نے اپنے عہدے سے نہ صرف استعفیٰ دے دیا بلکہ بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ سے راہیں جدا کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
تحریک انصاف نے انہوں پنجاب میں تنظیم سازی کے لیے آرگنائز مقرر کیا تھا، سینیٹ انتخابات میں چوہدری سرور پنجاب سے منتخب ہونے والے واحد سینیٹر تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment