ھفتہ, 23 نومبر 2024


پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام رائج کرنے کی منظوری

 

لاہور: پنجاب کےبلدیاتی نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے جس کی تصدیق پنجاب کے وزیر بلدیات عبد العلیم خان نے کردی۔ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس قائم کی جائیں گی جب کہ نئے مجوزہ نظام میں شہری علاقوں میں ٹاؤن کونسل اور دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کردی جائیں گی۔ دیہی علاقوں میں ویلیج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسل قائم ہوں گی۔ تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ حکومتوں میں میئرز کے انتخابات براہ راست جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ تاہم حکومت پنجاب ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کی خواہشمند ہے۔ بلدیاتی ادارے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،واسا، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے) بلدیاتی حکومتو ں کے ماتحت ہوں گے، تاہم پولیس بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل چھ چھ ارکان پر مشتمل ہوگی جن کے سربراہان کو چیئرمین کہا جائے گا۔ ان کونسلز کے تین ارکان کو براہ راست منتخب کرنے اور تین اسپیشل سیٹیں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment