جمعہ, 22 نومبر 2024


نوازشریف کو سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا

 

نیب ریفرنس میں قید بامشقت کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کی روشنی میں جیل انتظامیہ نے ان کی سزا تجویز کرتے ہوئے صفائی کے کام پر لگادیا ہے۔

3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف سزا کے طور پر سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کریں گے۔ وہ تعلیم اور تدریسی سرگرمی میں دلچسپی رکھتے تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں قیدیوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment