ھفتہ, 23 نومبر 2024


سی ٹی ڈی کی پولیس گردی،مزیددونوجوانوں کوموت کی نیندسلادیا

گوجرانوالا: لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک اور مبینہ مقابلے میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ساہیوال میں مشکوک پولیس مقابلے میں 4 شہریوں کے قتل کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا کہ سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں بھی مقابلے میں دو نوجوان قتل کردیے۔ پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سی ٹی ڈی نے نیا حربہ اختیار کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو ساہیوال واقعے میں مرنے والے ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں ہلاک مبینہ دہشتگردوں نے لاہور میں ذیشان کے گھر میں پناہ لے رکھی تھی جو ذیشان کے مرنے کی خبر سن کر وہاں سے فرار ہوئے۔ لیکن حساس اداروں نے ان کا سراغ لگایا جس کے بعد وہ مقابلے میں مارے گئے اور انہوں نے خودکش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔
 
اہل محلہ کے بیان سامنے ا?نے کے بعد سانحہ ساہیوال کی طرح یہ پولیس مقابلہ بھی مشکوک رنگ اختیار کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق دونوں افراد کی مکمل شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔
 
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ تاہم اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے کافی دیر بعد گاڑی کو آگ لگائی گئی اور خدشہ ہے سی ٹی ڈی نے خود دھماکا کرکے گاڑی تباہ کروائی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment