جمعرات, 02 مئی 2024


پنجاب میں 10 برس تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

لاہور: وزیر اعٰلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اہم اجلاس لاہور میں منعقد کیا گےا جس میں لاہور میں پیش آنے والے پولیو کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 

اجلاس میں وزیر اعٰلی پنجاب نے فیصلہ کیا کہ پولیو کے قطرے 10 برس تک کے بچوں کو پلائے جائیں گے اور ساتھ ہی متعلقہ محکموں اور اداروں کو انسداد پولیو کےلئے پیوست اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سختی سے حکم دیا کہ کوئی بھی بچہ انسداد پولیو ویکسینشن سے محروم نہ رہے۔ وزیر اعٰلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خصوصاً لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں بس اڈوں اور اسٹیشنزپر ویکسینشن کے لئے انتظمات کئے جائیں اور ان اقدامات میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گا اور خود مونیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان وزیر اعلٰی پنجاب شہباز گل نے بتایا کہ وزیر اعٰلی پنجاب کے حکم سے صوبے بھر میں پیر سے مزید تیز کردی جائیں گی اور اسی سلسلے میں پیر کوصوبے بھر کے کمشنز اور ڈپٹی کمشنز کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعٰلی پنجاب پولیو مہم کا پھر سے آغاز خود بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلا کر یں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر صحت، دیگر محکموں کے وزرائ، وزیر اعظم کے فوکل پرسن، چیف سیکریٹری، محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور ڈبلو ایچ او کے حکام نے شرکت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment