پنجاب: ملک میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان سندھ، خیبرپختونخوا، راولپنڈی ،گوجرانوالہ،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جزوی ابر آلود رہیگا۔ تاہم بلوچستان میں اکثر مقامات پرجبکہ سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلدستان اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں اکیس، بالاکوٹ سولہ ملی میٹر جبکہ مالام جبہ سات، کالام، مری دو، استور میں ایک ا نچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔سب سےکم درجہ کالم منفی چودہ، گوپس، مالم جبہ، بگروٹ منفی چھ، اسکردو منفی پانچ، ہنزہ، دیر، دروش، استور منفی تین، میرکھانی، پارہ چنار میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔