جمعہ, 22 نومبر 2024


شہباز شریف نے ای سی ایل میں اپنا نام چیلنج کر نے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ شہباز شریف نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڈ سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

آئندہ ہفتے شہباز شریف کی جانب سے رٹ دائر کی جائے گی۔ وکیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں غیر قانو نی طور پر ڈالا ،شہبازشریف ہر پیشی میں عدالت میں پیش ہوئے ،تو ای سی ایل میں نام ڈالنے کا جواز ہی نہیں بنت
یاد رہے کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میںوزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں احتساب بیورو (نیب)کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ڈالا گیا تھا۔جسکے بعد شہبازشریف بیرونِ ملک نہیں جا سکیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment