ھفتہ, 23 نومبر 2024


نئی دہلی پرپاکستان کاپرچم لہرائےگا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ نریندرمودی خاکروبوں کے پاؤں دھونے سے بڑا کام بےگناہ انسانوں اورغریبوں کوجنگ کی بھٹی میں نہ دھکیل کر کرسکتے ہیں، مودی ایک طرف غریبوں کے پاؤں دھو رہے ہیں دوسری طرف نہتے کشمیریوں اور دیگر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیا کے امن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے، پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا مسلم لیگ (ن) کے ورکر ملک بھر میں مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں، ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں، ہمیں اپنے بیٹوں، مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے، مادر وطن کے تحفظ کی خاطرخون بہانے محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment