لاہور:صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی ہدایت پر محکمے کی طرف سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے سے ممکنہ خطرات کے بارے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور یکم سے4مارچ تک بھاری بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں چوکس رہیں ۔