لاہور : پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کے بغیر تبدیلی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی، پنجاب حکومت بھی وزیراعظم کی ہدایات پرسرمایہ کاری کو اہمیت دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی تھی۔
قطری وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ امیر قطر پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مضبوطی چاہتے ہیں، پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کریں گے