لاہور : پولیس نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے150سے زائد منشیات فروش گرفتار کرلیے، ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ڈی سی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ٹھان لی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت ہر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے والی مافیا کے کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور میں تعلیمی اداروں کے اطراف میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ لاہورمیں منشیات فروشوں نے تعلیمی اداروں کے اطراف ڈیرے جما رکھے تھے۔
پولیس نے بڑا کریک ڈاون کرکے تین دن میں ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔