لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا محمد حنیف کی شہادت کادلی دکھ ہوا ہے، وہ مخلص رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں امن کے خلاف گہری سازش ہے۔