جمعہ, 19 اپریل 2024


یکم اگست سےتعلیمی سیشن شروع کرنےکےفیصلےکومستردکرتےہیں

لاہور: یپسما پنجاب اور بکس پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے نیشنل کریکلم کے ایشو پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں کاشف ادیب جاودانی، سابق وزیر تعلیم میاں عمران، ابرار احمد، ڈاکٹر نعیم، محمد فواز، محمد جاوید، محمد اویس، اعجاز خان، سعید چیمہ، عثمان شاہ، محمد حسنین کا مشترکہ طور پرکہا کہ یکساں نصاب کی بنیاد پرصرف پنجاب ٹیکسٹ بکس ہی کی پرنٹ شدہ کتب کو تعلیمی اداروں میں پڑھانا قبول نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کا یکم اگست سے تعلیمی سیشن کو شروع کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے مختلف فورمز پر اس بات کا اظہار کیا کہ ہم پورے ملک کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں کریکولم کو نافذ کریں گے، ہمارے دیئے ہوئے فریم ورک کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کتب پرنٹ کی جائینگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment