لاہور: محکمہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےنئی نجی کالجز کھولنے کےلئے شرائط میں نرمی کردی ہے.
تفصیلات کےمطابق محکمہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کونئے کالجز کا آغاز کرنے سے قبل پالیسی میں نرمی کرنے کوکہا تھا .
جس کےبعدڈی پی آئی نے پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے کالجز میں تحقیق رسالہ کئ شرط 2 سے کم کرکے 1کردی ہے. جبکہ لائبریری میں کتابوں کی تعداد 500 سے کم کرکے 250کردی ہے
ترمیم کی گئی پالیسی میں رجسٹریشن کےلئے مقرر کردہ کالجز احاطے کی شرط بھی نرم کردی گئی ہے
واضح رہےسخت شرائط ہونے کی وجہ سے بیشتر کالجز کئ رجسٹریشن التواء کاشکار تھی.