لاہور: پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاساتذہ پروفائل مکمل نہ ہونےکانوٹس لیتےہوئےجواب طلب کرلیا.
تفصیلات کےمطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کی پروفائل مکمل نہ ہونےپرجواب طلب کرلیاہے.
ان کاکہناہے کہ پروفائل مکمل نہ ہونےکےباعث اسکول ایجوکیشن کواساتذہ کی پینشن کی ادائیگی, آن لائن ریٹائرمنٹ, تبادلہ, پوسٹنگ اورسنیارٹی لسٹ مرتب کرنےمیں مسائل کاسامناہے.
جبکہ دوسری جانب اسکول ایجوکیشن نےساری ذمہ داری اسکول سربراہان پرڈال دی ہے.
محکمہ تعلیم نےپروفائل مکمل کرنےکےلئے15روزکی ڈیڈلائن دےدی ہے