جمعہ, 22 نومبر 2024


گریڈاے لینےوالےطلبہ کابڑے اداروں میں داخلہ خطرےمیں پڑگیا

لاہور: میٹرک نتائج میں اے پلس حاصل کرنےوالےطلبہ کی بڑی تعدادکے باعث گریڈاے لینے والے طلبہ کا بڑے اداروں میں داخلہ خطرے میں پڑگیا ہے

میٹرک نتائج میں اے پلس حاصل کرنے والے طلبہ کی بڑی تعدادکے باعث بڑے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے تشویش بڑھ گئی۔

بڑی یونیورسٹیز نے اوپن میرٹ ختم کرنے پر سوچ بچار شروع کردیا ۔لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق 60ہزار695طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جن میں سے 700سے زائد طلبہ نے 1100میں سے 1100نمبر حاصل کئے ۔

تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے میٹنگز کا آغازآج سے ہورہا ہے جن میں اوپن میرٹ کے بجائے انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا ۔

لاہور میں پبلک ویمن و بوائز کالجز کی تعداد 54 کےقریب ہےجبکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون سیٹوں کی تعداد 58ہزار بتائی جارہی ہے جس کے باعث لاہور بورڈ میں پاس 2لاکھ88ہزار617طلبہ کی بڑی تعداد سرکاری کالجز میں داخلوں سے محروم رہے گی۔پونے دو لاکھ کے قریب طلبہ پبلک کالجز میں داخلوں سے محروم رہیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment