پیر, 09 ستمبر 2024


وزیرتعلیم پنجاب کامحکمہ تعلیم میں 15ہزاراساتذہ کی بھرتیوں کااعلان

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم میں 15ہزاربھرتیوں کا اعلان کیاہے

محکمہ تعلیم پنجاب میں منعقد ہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں 50 ہزار اساتذہ کی کمی ہے اور وہ اس کمی کو دور کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں 15 ہزار بھرتی کریں گے اور ساتھ ہی محکمے میں پیپر لیس میکانزم بھی متعارف کرایا۔

Image

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کی 12 ملین دستاویزات کو اسکین کیا ہے اور اس سے محکمہ تعلیم کو پیپر لیس بنانے میں مدد ملے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment