ھفتہ, 23 نومبر 2024


مشھوربھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی پاکستان آمد۔۔۔۔۔

ایمزٹی وی(لاہور)بولی وڈ اسٹار نصیر الدین شاہ نومبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آئیں گے نصیر الدین شاہ فیض فاونڈیشن کے دعوت پر آرہے ہیں جہاں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ پیش کرنے کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لیکچرز بھی دیں گے۔گزشتہ سال وہ اپنی اہلیہ رتنا پھاٹک اور بیٹی حبا شاہ کے ساتھ آئے تھے۔وہ گزشتہ کئی سالوں سے فیض فاونڈیشن کے زیراہتمام اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لیے آرہے ہیں اس کے علاوہ انھوں نے دو پاکستانی فلموں ’’خدا کے لیے‘‘ا ور ’’زندہ بھاگ‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment