ایمز ٹی وی (پنجا ب) چشتیاں میں ایم پی اے کے کزن کے ڈیرے پرسفاک ملزمان نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ نواحی موضع سوڈھا کی بستی ٹبہ ٹینکی میں سفاک ملزمان نے زمیندارکے کمسن بیٹے کو اپنے ڈیرے پرلے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد بچے کے گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا اوراس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔تھانہ شہرفرید پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال پہنچا دی ہے۔