ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان میں لاہورسمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان، شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ان میں اسلام آباد ، راولپندی، لاہور، ساھیوال، جھنگ، پنڈ دادخان، شاہ کوٹ، اٹک، پشاور، چترال، سوات، بونیر، اپر دیر، لوئر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ، چار سدہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقے شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 9۔5 اور گہرائی 200 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہِ ہندو کش بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے باعث ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ۔