ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی نے کہا ہےکہ پی ٹی وی پر حملے میں عوامی تحریک ملوث نہیں ہے، یہ پلان پرویز رشید اور ماروی میمن نے بنایا تھا، عوام حکمرانوں کی پالیسیوں اور ناروا سلوک سےتنگ آچکے ہیں، انھوں نے کہا کہ طاہرالقادری بیس نومبر کو پاکستان آرہےہیں جس میں ہمت ہے گرفتارکرلے،انکا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی غیرجانبدار نہیں ہے،ہم اسے مسترد کرتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پانچ ماہ ہوگئےہیں لیکن ابھی تک اس واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کےخلاف کارروائی ہوئی ہے۔رحیق عباسی کا کہنا تھاکہ عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث عوام میں شعور بیدار ہواہے،حکمرانوں نے اپنی شوگرملوں کو بچانے کے لیے چنیوٹ کے لوگوں کو سیلاب میں ڈبو دیا۔