ایمز ٹی وی (لاہور) ن لیگ اور جماعت اسلامی کا پاناما لیکس کے حوالے سے باہمی رابطہ ہوا اور خواجہ سعد رفیق نے لیاقت بلوچ کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ پاناما لیکس کے حوالے سے ہر طرح کی تحقیقات میں معاونت کرنے کو تیار ہے جبکہ تمام جماعتوں کی رضامندی سے تحقیقاتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے طرز حکمرانی سے شکوک و شبہات پیدا کئے ہیں اور ریٹائرڈ ججز کے بعد اعلیٰ عدلیہ بھی تحقیقات سے انکاری ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ یکطرفہ کمیشن بنانے سے معاملات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔